آزاد نے مرکز سے کشمیر مسئلے پر جلد مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ دار الحکومت کو کشمیر میں جاری تشدد پر وہاں کے لوگوں اور رہنماؤں سے جلداز جلد مذاکرات شروع کرنی چاہئے۔
مسٹر آزاد نے ٹویٹ کر کے کہا”وزیر اعظم کو مذاکرات شروع کرنی چاہئے کیونکہ وہ جب تک آگے نہیں بڑھیں گے تب تک جموں و کشمیر کی صورت حال میں بہتری نہیں آئے گی“۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر مسٹر آزاد نے کہا کہ کشمیر مسئلے پر بات چیت کرنے اور وہاں کل جماعتی نمائندہ بھیجنے کا مطالبہ اس لئے ہے تاکہ وادی کے حالات کو معمول پر لایا جا سکے۔
اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے بھی کشمیر میں کل جماعتی وفد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghulam nabi azad calls for dialogue to end kashmir unrest in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply