”دس افراد سے عصمت دری کراؤ اور دس لاکھ روپے پاؤ“:بی جے پی لیڈروں کو عام آدمی پارٹی لیڈر کی پیش کش

تصویر سوشل میڈیا
چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی کے ہریانہ یونٹ کے سربراہ نوین جے ہند نے ریواڑی اجتماعی عصمت دری کی شکار لڑکی کو محض2لاکھ روپے معاوضہ دینے کے ہریانہ حکومت کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کو جو دس افراد سے ” عصمت دری“ کرائے گا 20لاکھ روپے معاوضہ دیں گے۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا ایک عورت کی عزت کی قیمت محض2لاکھ روپے ہے؟ اگر ایسا ہے تو ”میں ہر بی جے پی لیڈر کو جو دس افراد سے”کو کرام “ کرائے گا اسے وہ دس لاکھ روپے دوں گا“۔۔
ارے کیا عزت کی کوئی قیمت ہوتی ہے کیا“ واضح ہو کہ نوین جے ہند دہلی کے ویمن کمیشن کی چیرمین سواتی مالیوال کے شوہر ہیں۔عام آدمی پارٹی لیڈر نے کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت امن و قانون اور خواتین کے تحفظ میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار19سالہ لڑکی کے والدین نے ہریانہ میں حادثہ کے شکار افراد کو معاوضہ کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن کی جانب سے دیے گئے دو لاکھ روپے کا چیک واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔