معروف ماہر تعلیم جارج کورین کو قومی اقلیتی کمیشن کا نائب صدر مقررکر دیا گیا

نئی دہلی:کیرل کے مشہور سماجی کارکن اور ماہر تعلیم جارج کورین کو قومی اقلیتی کمیشن کے نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے اس عہدے پر ان کی تقرری کی ہے۔
مرکزی حکومت نے 24مئی کو مسٹر کورین سمیت پانچ افراد کو کمیشن کا رکن بنانے کا اعلان کیا تھا اور اتر پردیش کے معروف سماجی کارکن و بی جے پی اقلیتی ونگ کے قومی سکریٹری غیور الحسن رضوی کو کمیشن کا نیا صدر بنایا تھا۔
کمیشن کے دیگر ارکان میں محترمہ سلیکھا کمبھرے، مسٹر سنیل سنگھ اور مسٹر واڈا دستورجی خورشید کیکوباد شامل ہیں۔

Title: george kurian appointed vice chairperson of national commission for minorities | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply