فوجی سربراہ جنرل راوت کا سوشل میڈیا پر اپنی شکایت ڈالنے والے فوجیوں کو انتباہ

نئی دہلی:فوج اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی طرف سے سوشل میڈیا میں اپنی شکایات کا ویڈیو پوسٹ کرنے سے پیدا ہوئے تنازعہ کے درمیان فوجی سربراہ جنرل وپن راوت نے فوجی جوانوں کو آگاہ کیا کہ سوشل میڈیا پر شکایتی ویڈیوز ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
جنرل راوت نے اتوار کو نئی دہلی میں آرمی ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جوانوں کو اپنی کوئی بھی شکایت مقررہ ضابطوں کے تحت کرنی چاہئے اور اس کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گر ان کی شکایت پر کارروائی نہ ہو یا وہ کارروائی سے مطمئن نہ ہوں تو وہ براہ راست ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کچھ ساتھی فوجی اپنے مسائل کی جانب میڈیا کی توجہ دلانے کےلی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں جس سے سرحد پر تعینات جوانوں کا مورال متاثر ہوتا ہے ۔ انہوںنے سوشل میڈیا کےاستعمال سے باز رکھنے کے لیے جوانوں کو آگاہ کیا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے ویڈیو ڈالنا جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے اور اس کے لئے سزا بھی ہوسکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: General bipin rawat warns jawans of airing grievances on social media in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply