ہندوستان کو بیک وقت چین اور پاکستان سے جنگ کرنا پڑ سکتی ہے:فوجی سربراہ

نئی دہلی: ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ ہندوستان کو بیک وقت دو محاذوں پر جنگ کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شمال میںچین سے اور مغرب میں پاکستان سے بیک وقت جنگ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔انہوں نے ڈوکلام تنازعہ ختم ہونے کے ایک ہفتہ بعد دیے گئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جہاں تک شمال کا تعلق ہے تو چین نے اپنی طاقت دکھانا شروع کر دیا ہے۔ چین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا ہندوستانی زمین پر ٹکڑوں ٹکڑوں میں قبضہ کرنا اور مد مقابل کی لیاقت و صلاحیت کو پرکھناباعث تشویش ہے۔ ہندوستان کو اس قسم کی آہستہ آہستہ ابھرتی صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شمال میں ہندوستان کو الجھتا دیکھ کر مغرب سے پاکستان بھی موقع کا فائدہ اٹھانا چاہے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen bipin rawat sees war threats from china pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply