سہراب الدین انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات کرنے والی گیتا جوہری گجرات کی پہلی خاتون پولس سربراہ مقرر

گاندھی نگر: گجرات کی پہلی خاتون افسر ہونے کا اعزا زپانے والی گیتا جوہری کو اب ریاست کی پہلی خاتون پولس سربراہ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہو گیا۔1982کے بیچ کی افسر کا ڈائریکٹر جنرل آف پولس کے عہدے پرتقرر پی پی پانڈے کے استعفیٰ کے ایک روز بعد کیا گیا۔اس عہدے پر پانڈے کے تقرر کو 2004کے عشرت جہاں انکاؤنٹر کیس میں ان کے خلاف قتل کے الزامات کے باعث ان کے ایک پیشرو جولیو ربیرو کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
انہوں نے دلیل دی تھی کہ ایک ایسا شخص جو چار افراد کے قتل کا ملزم ہے کسی ریاستی پولس فورس کا سربراہ مقرر نہیں کیا جا سکتا۔ جس پر سپریم کورٹ نے مسٹر پانڈے کو عہدہ سے برطرف کرنے کے اشارے دیے تھے لیکن ریاستی حکومت نے پیر کو عدالت عظمیٰ کو مطلع کیا کہ مسٹر پانڈے نے خود ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گیتا جوہری خود بھی سہراب الدین شیخ فرضی تصادم ہلاکت میں ایک ملزم تھیں لیکن بعد میں ایک عدالت نے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Geetha johri who probed sohrabuddin case is gujarats 1st woman top cop in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply