گیلانی کے معتمد خاص دیوندر بہل نے پاکستان کو اہم خفیہ دستاویزات پاکستان کو پہنچائیں:این آئی اے

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو مالی اعانت کے کیس میں اتوار کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کہا ہے کہ حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے ایک قریبی مشیر دیوندر سنگھ بہل کا ، جن کے ٹھکانوں پر اتوار کو چھاپے مارے گئے تھے،مبینہ طور پر پاکستانی ہائی کمیشن واقع نئی دہلی سے روابط تھے اور اس نے آئی ایس آئی کو کئی قومی راز بشمول ہندوستانی فوج کی حرکات و سکنات کے حوالے سے تفصیلات پہنچائی ہیں۔
این آئی اے کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ شبہ ہے کہ بہل نے جس کا تعلق پاکستانی ہائی کمیشن سے تھا، آئی ایس آئی کو اہم دستاویزات پہنچا کر قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا۔یہ بڑا سنگین جرم ہے اور اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 121(ملک کے خلاف جنگ کرنا) کے تحت الزام عائد کرنے کی ٹھوس بنیاد ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Geelani aide devinder singh behal passed secret information to pakistan nia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply