صحافی لنکیش کے قتل کے خلاف احتجاجی مارچ میں میدھا پاٹکر اور یچوری سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلور: (یو این آئی) صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کے قتل کی مخالفت میں آج یہاں ملک کے مختلف حصوں سے متعدد تنظیموں سے وابستہ ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مارچ میں معروف سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات میدھا پاٹکر‘ مارکسی رہنما سیتا رام یچوری‘ بزرگ مجاہد آزادی دورئی سوامی‘ مصنف ناگاتی ہلی چندرشیکھر اور بڑی تعداد میں طلبہ ‘ فن کار اور ادیب شامل تھے۔
یہ مارچ گوری لنکیش قتل مخالف ویدیکے کے بینر تلے نکالا گیا جو سنگولی رائنا ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوکر سنٹرل کالج میدان تک گیا۔ مارچ جب میدان میں پہنچا تو وہاں ایک جلسہ عام کیا گیا۔
خیال رہے کہ گوری لنکیش کو پانچ ستمبر کو ان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔اس واقعہ کی ملک بھر میں مذمت کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gauri lankesh murder yechury sainath medha patkar attend bengaluru protest in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply