معروف صحافی گوری لنکیش سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بنگلور: سینیئر صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کو ، جنہیں یہاں کے راجہ راجیشوری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی رہائش گاہ سے قبرستان تک فضا’امر رہے امر رہے، گوری لنکیش امر رہے“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔قبرستان میں ان کے دوست احباب اور اعزا و اقارب نم آنکھوں سے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔تدفین کے وقت انہیں توپ سلامی بھی دی گئی۔قبرستان میں وزیر اعلیٰ سدا رمیا اور کئی وزراءموجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gauri lankesh laid to rest in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply