گؤ رکشکوں کو فرضی بتانے کے خلاف احتجاج، مظاہرہ

اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں گورکشا دل نے آج یہاں گﺅرکشکوں کو فرضی بتانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کی۔ گﺅرکشا دل کے بانی یتیندر شاستری کی قیادت میں بڑی تعداد میں گؤ رکشا کارکنان ضلع کلیکٹریٹ کے باہر جمع ہوئے اور ہاتھ میں تختیاں لےکر مسٹر مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔
بعد میں انہوں نے ضلع کلکٹر کے توسط سے صدر جمہوریہ کو میمورینڈم بھیجا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس ایجنسی کانام عام کیا جائے جس نے وزیر اعظم کو یہ اطلاع دی ہے کہ 80فیصد گﺅرکشک فرضی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس قسم کا کوئی بیان دینے سے پہلے حقائق معلوم کرنے چاہئیں۔ اور ان کی معلومات لےنے کے بعد ہی بیان دینا چاہیے ورنہ خدمت کے کام میں مصروف لوگوں کی خودداری کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gau rakshaks protest against pm modis statement in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply