سلینڈر پھٹنے سے دو بچوں کی موت، چھ افراد بری طرح جھلس گئے

مندسور:(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع میں ایک گھر میں رکھے گیس سلینڈر کے پھٹنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں،جنہیں مندسور اور راجستھان کے جھالا واڑ ریفر کیاگیا ہے۔
گروٹھ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل دیر شام شام گڑھ روڈ کے رہنے والے کالورام پاٹی دار کے گھر میں رکھے گیس سلینڈر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔
دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے گھر میں موجود پانچ اور چار سال کے دو بچوں کی موت ہوگئی۔گھر میں موجود دیگر چھ افراد بری طرح جھلس گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gas cylinder blast kills 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply