یو پی کے شہر خورجہ میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت بیٹھ گئی، کنبہ کے 4 زخمی

بلندشہر:اترپردیش میں بلندشہر ضلع کے خورجہ قصبہ میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر میں ہوئے دھماکے سے مکان کی چھت اڑ گئی جس میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیا ابانس کے رہنے والے دنیش سنگھ کی بیوی گذشتہ شبگیس پر کھانا بنا رہی تھی کہ اچانک سلنڈر پھٹنے سے وہاں آگ لگ گئی اور مکان کی چھت بھی اڑ گئی۔
اس واقعہ میں دنیش اور اس کی بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو خورجہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بعد میں حالت بگڑنے پر انہیں بڑے ہسپتال میں بھیج دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gas cylinder blast in khurja bulandshahr in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply