حیدر آباد میں دو مختلف حادثات میں ایک ہلاک،دو آگ سے جھلس گئے

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے نارسنگی کے ایک ٹفن سنٹر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں دو افراد جھلس گئے۔ یہ واقعہ آج صبح سڑک کے کنارہ ٹفن سنٹر میں پیش آیا جس کے ساتھ ہی آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کے سبب ٹریفک جام ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں وہاں پہونچ گئیں اور جانچ شروع کردی گئی۔ جھلسے ہوئے افراد کو علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور دکان جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ اس واقعہ کے وقت دکان کے قریب بس اسٹاپ پر زیادہ لوگ نہیں تھے ورنہ زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا۔
ایک دیگر واقعہ میں تلنگانہ کے کتہ گڑم ضلع میں آٹو کو لاری کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ کتہ گڑم کے منوگورو علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب ریت سے بھرے ٹرک نے آٹو کو ٹکر ماردی۔ اس حادثہ میں سامبیا گڑم علاقہ کا ایک کسان ہلاک ہوگیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہونچی جس نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال پہنچا دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gas cylinder blast in hyderabad 2 injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply