سپریم کورٹ نے کیجریوال حکومت کی پھرگوشمالی کی

نئی دہلی: دلی میں ڈینگی اور چکن گنیاں کے بڑھتے واقعات سے فکر مند سپریم کورٹ نے دارالحکومت میں برڈ فلو کی شکایتوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام اور جوابی الزام کی سیاست کے لئے کیجریوال حکومت کی سرزنش کی۔
ڈینگی اور چکن گنیاں سے متعلق معاملے میں سماعت کے دوران جسٹس مدن بھی لوکر اور جسٹس امیتابھ رائے پر مشتمل بنچ نے برڈفلو کی شکایتوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کی فضا آلودہ ہوگئی ہے جس سے نمٹنے کی تیاری شروع کرنی ہوگی۔
بنچ نے دلی سرکار سے کہا کہ میڈیا رپورٹ میں ہم نے دیکھا کہ دلی میں برڈ فلو کی وجہ سے چڑیا گھر اور ڈیر پارک بند کئے گئے ہیں اب حالات پر ردعمل نہیں چاہئے بلکہ مستقبل کے لئے بھی تیاری کرنی ہوگی۔
عدالت نے دلی سرکار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چکن گنیا اور ڈینگی کم ہوگیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آرام سے بیٹھ جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Garbage crisis in delhi sc pulls up kejriwal govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply