اترپردیش کی باغپت جیل میں خطرناک غنڈے منا بجرنگی کا قتل

باغپت (اترپردیش): اترپردیش کے شہر باغپت کی جیل میں رکھے گئے خطرناک و بدنام زمانہ غنڈے پریم پرکاش سنگھ عرف منا بجرنگی کو جسے ایک معاملہ میں سماعت کے لیے جھانسی سے باغپت لایا گیا تھا، گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

واردات کے پیش نظر ریاست حکومت نے فوری کارروئی کرتے ہوئے جیلر، نائب جیلر ، وارڈن اور ہیڈ وارڈن کو معطل کر دیا۔ایک ہفتہ پہلے ہی بجرنگی کی بیوی سیما سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کر کے الزام لگایا تھا کہ یو پی پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس بجرنگی کو قتل کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔

بجرنگی کو آج (پیر) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) ممبر اسمبلی لوکیش دیکشت سے بھتہ وصولی کے ایک کیس میں باغپت کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔اسے خونخوار غنڈے سنیل راٹھی کے ساتھ ایک بیرک میں رکھاگیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق راٹھی اور بجرنگی میں کسی بات پر کہا سنی ہو گئی جس پر راٹھی نے طیش میں آکر بجرنگی کو گولی مارکر ہلاک کر دیا۔پولس راٹھی سے تفتیش کر رہی ہے۔بجرنگی کے وکیل وکاس سری واستو کے مطابق اسے 8جولائی کی شب جھانسی سے باغپت کی ڈسٹرکٹ جیل لایا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gangster munna bajrangi shot dead inside u p jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply