صحافی جے دیب قتل کیس میں چھوٹا راجن سمیت8 کو عمر قید کی سزا

ممبئی: جون2011میں مڈ ڈے کے کرائم رپورٹر جےیتر مائے دیب کے سنسنی خیز قتل کیس میں مکوکا کی خصوصی عدالت نے مافیا ڈان راجندر ایس نکھلجے عرف چھوٹا راجن کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنادی ۔اسپیشل پبلک پرازیکیوٹر پردیپ گھرات کے مطابق شریک ملزم ایشین ایج کے صحافی جگناوورا کو ،جس پر سازش رچنے کا الزام تھا،اسپیشل جج سمیراڈکار نے بری کر دیا۔اس کیس میں 11ملزم تھے جن میں سے 8بشمول کچھ شارپ شوٹر بھی مجرم قرار دیے گئے انہیں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ فیصلہ ممبئی کے مضافات پووائی میں واقع ہیرا نندنی گارڈن میں دن دھاڑے قتل کے سات سال بعد آیا ہے۔اس ضمن میں مبئی کرائم برنچ نے ستیش کالیا نام کے شارپ شوٹر، ابھیجیت شنڈے، ارون ڈاکے، سچن گائیکواڈ، انل واگھ موڈ ، نلیش شنگدے اور مگنیش اگوانی کو گرفتار کیا تھا۔ان سے تحقیقات کی بنیاد پر پولس نے مزید تین ونود اسرانی، دیپک سسوڈیہ اور پالسن جوزف کو گرفتار کر لیا تھا۔جس کے بعد ان سب کے خلاف مکوکا لگایا گیا۔ایک ملزم ونود اسرانی2015میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gangster chhota rajan convicted in journalist j dey murder case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply