گنگا کماری راجستھان پولس میں بھرتی ہونے والا پہلا خواجہ سرا

جے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے شہر پولس کے محکمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ گنگا کماری نام کے خواجہ سراکاکانسٹبل کے طور پرتقرر کرے۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کے ساتھ ہی ریاست میں کوئی خواجہ سرا پہلی بار کانسٹبل بنے گا۔
جسٹس دنیش مہتہ نے گنگا کماری کے کسی کو جنسی تفریق سے تعبیر کرتے ہوئے محکمہ سے کہا کہ فیصلہ کی تاریخ سے چھ ہفتہ کے اندر اس کا تقرر کرے اور اسے2015سے اس کے تمام واجبات کی ادائیگی کرے۔
کماری راجستھان کے جالور ضلع کی رہائشی ہے اور 2013میں11400اسامیوں کی بھرتی کے لیے امتحان پاس کیا تھا۔لیکن طبی جانچ کے بعد اس کا تقرر روک لیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: ganga kumari set to be rajasthans first transgender cop in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply