شہزادہ ولیمز کو دیے گئے ڈنر میں کئی معروف شخصیات کی بھی شرکت

ممبئی: پہلی بارہندوستان کے دورے پر آنے والے انگلستان کے شہزادہ ولیمز اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے اعزاز میں ممبئی کے تاج ہوٹل میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس ڈنر میں ہندوستان کے مختلف شعبہ حیات خاص طور پر صنعت و تجارت، کھیل اور بالی ووڈ کی کئی مشہور و معروف شخصیات نے بھی شرکت کی جن سے اس شاہی جوڑے نے بڑے تپاک سے ملاقات کی۔
اس ڈنر میں جن معروف ہستیوں نے شرکت کی ان میں شاہ رخ خان ، کرن جوہر، شلپا شیٹی، ایشوریہ رائے بچن، مادھوری دکشت ، فرحان اختر،سچن ٹنڈولکر، گلوکار و کمپوزرشنکر ملادیو، صنعتکار آنند مہندرا و کمار منگلم برلا بھی تھے۔
شہزادہ ولیمز اتار کو دوپہر میں ہندوستان پہنچے ۔شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے ممبئی میں بے گھر افراد سے بھی ملاقات کی اور26/11 حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کو تاج پیلیس میں خراج عقیدت پیش کیا۔شاہی جوڑے نے ماسڑ بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔یہوہی تاج ہوٹل ہے جس کی تعمیر 1911میں شاہ جارج پنجم اور ملکہ میری کے استقبال کے لیے کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gala dinner for prince william and kate in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply