دہشت گردی کو فروغ دینے والے پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا جائے:مودی

ہوانگ جھاو‘ چین: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی 20 ملکوں کی چوٹی کانفرنس میں پاکستان پر نشانہ لگاتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے دہشت گردی کو حمایت دینے والے ملک کو الگ تھلگ کرنے اور اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر مود ی نے کانفرنس کے آخری اجلاس میں عالمی معیشت کومتاثر کرنے والے دیگر امور پر تقریر کرتے ہوئے پاکستان کا نام لئے بغیر بالواسطہ طور پر پاکستان پر زبردست حملہ کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ مسٹر مودی نے جی 20 کانفرنس کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جنوبی ایشیا کا واحد ملک دہشت گردی کے ایجنٹوں کو پھیلا رہا ہے۔ دہشت گردی کی حمایت دینے والوں کو الگ تھلگ کرکے ان پر پابندی عائد کردینی چاہئے۔ انہویں نے بین الا قوامی برادری سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کی بڑھتی طاقتوں نے بنیادی چیلنجز پیش کردیا ہے۔ کچھ ملک ایسے ہیں جو اس کا استعمال خارجہ پالیسی کی طرح کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے تئیں ہندوستان کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی رہی ہے کیوں کہ اس سے کچھ بھی کم کافی نہیں ہے۔ ہمارے لئے ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: G20 modi takes a dig at pakistan says one single nation in south asia is spreading terror in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply