ہندوستان نے ہند پاک وزراءخارجہ میٹنگ منسوخ کر دی

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں حزب المجاہدین کے ہاتھوں تین پولس اہلکاروں کی ہلاکت اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ کے بعد ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران لنچ پر وزیر خارجہ سشما سوراج کی ان پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمد قریشی سے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا۔

واضح ہو کہ ایک روز پہلے ہی ہندوستان نے پاکستان کے وزیر اعظم کی اس تجو یز کو شرف قبولیت بخشا تھا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہو تاکہ مذاکرات کے دروازے کھلیں۔

لیکن ایک روز بعد ہی کشمیر کے شوپیان میں تین پولس اہلکاروں اور بی ایس ایف کے ایک ہیڈ کانسٹبل کی ہلاکت پر شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے ہندوستان نے نیو یارک میں وزراءخارجہ سطح کی ملاقات منسوخ کر دی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سشما سوراج اور قریشی کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ملک کے مختلف گوشوں سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Furious over kashmir cops murders india calls off new york meeting with pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment