سپریم کورٹ نے منی پور میں فرضی تصادموں کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے آج سلامتی دستوں اور پولس کے ہاتھوں منی پور میں ماؤرائے عدالت ہلاکتوں کے 62 معاملوں کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون (افسپا) کے تحت مارے جانے والے افراد کے کنبوں کی جانب سے دائر کردہ کئی درخواستوں کی سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا ہے۔ سی بی آئی کو تحقیقاتی رپورٹ جنوری 2018 تک داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ 2000 سے 2012 کے درمیان سلامتی دستوں اور پولس کے ہاتھوں منی پور میں ہوئی 1528 غیر عدالتی ہلاکتوں کی جانچ اور معاوضہ کے مطالبہ کے ساتھ ایک مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت کررہی ہے۔ کمیشن آف انکوائری کے تعلق سے 35 معاملے ہیں اور 37 کیس عدالتی انکوائری کے ہیں۔ تحریری شکایات پر ہی 170 کیسوں کے ساتھ ساتھ قومی حقوق انسانی کمیشن کے 23 معاملوں کی بھی سماعت ہوئی۔
عدالت عظمیٰ نے قبل ازیں کہا تھا کہ ریاست منی پور 265 معاملوں کی جانچ کرے گی اور منی پور پولس کے کیسوں کو علیحدہ کرے گی، اسی طرح بنچ نے کہا کہ حکومت ہند مسلح افواج سے متعلق کیسوں کو الگ کرکے ان کا جائزہ لے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fspa supreme court orders cbi probe into fake encounters in manipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply