تلنگانہ کے کانگریس لیڈر جگا ریڈی گرفتار

حیدرآباد:ملنا ساگر پروجیکٹ کے سبب زمین سے محروم ہونے والے کسانوں کی حمایت میں بھوک ہڑتال کرنے کیلئے جانے کے دوران پولیس نے تلنگانہ کانگریس کے لیڈر و سابق رکن اسمبلی جگا ریڈی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کہا کہ بھوک ہڑتال کی اجازت نہیں دی گئی تاہم بھوک ہڑتال کی اجازت نہ دینے کے باوجود بھی جگا ریڈی نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔ انہوں نے سنگاریڈی کے پرانے بس اسٹینڈسے ریلی نکالی جس کے بعد پولیس نے جگا ریڈی کے علاوہ ان کے حامیوں اور کانگریس کے حامیوں کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر پولیس اور جگاریڈی کے درمیان کافی بحث و تکرار ہوئی۔ جگاریڈی کو اندرا کرن پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fromer mla jagga reddy arrested in medak in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply