کیا رام دیو کو بولنے کی آزادی کا حق حاصل نہیں ہے؟ امیت شاہ

نئی دہلی: بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے پر چھڑی بحث میں یوگ کے ماہر بابا رام دیو کے اس بیان پر ،کہ ہمارے ہاتھ قانون سے بندھے ہیں ورنہ لاکھوں سر کاٹ دیے گئے ہوتے، تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ با رام دیو بی جے پی کے رکن نہیں ہیں لیکن پھر بھی ان لوگوں سے جو بولنے کی آزادی کی باتیں کرتے ہیںوہ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کیا اس کا بابا رام دیو پر اطلاق نہیں ہوتا ۔
امیت شاہ کا یہ بیان مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے بھارت ماتا کی جے کہنے سے انکار کرنے والوںکے حوالے سے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڈ نویس اور بابا رام دیو کے ریمارکس کو مستردکرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کسی بھی طریقہ سے ان خیالات و نظریات کی حمایت نہیں کرتی۔واضح رہے کہ بابا رام دیو نے ایک جلسہ میں کہا تھا کہ وہ ملک کے آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں ورنہ بھارت ماتا کی جے نہ کہنے والے لاکھوں لوگوں کے سر دھڑ سے الگ کر دیے جاتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Freedom of speech doesnt apply to ramdev amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply