گجرات ساحل کے قریب بی ایس ایف نے دو روز میں17 پاکستانی کشتیاں اور پانچ پاکستانیوں کو پکڑا

بھج: سرحدی سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گجرات کے کچھ ضلع میں بحیرہ عرب سے ملحقہ سرحدی دلدلی علاقے کرامی نالا سے آج مزید 14 پاکستانی کشتیوں اور ان میں سوار تین لوگو کو پکڑ لیا جبکہ 35 سے زائد پاس ہی واقع بری سرحد سے پڑوسی ملک بھاگ گئے۔ بی ایس ایف نے کل اسی علاقے سے تین پاکستانی کشتیوں اور ان میں سوار دولوگوں کو پکڑا تھا۔ اس طرح سے دودنوں میں 17 کشتیوں اور پانچ پاکستانیوں کو پکڑا گیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک افسر نے یواین آئی کو بتایا کہ علی الصبح تقریبا ساڑھے تین بجے سرحد پر قائم ستون نمبر 1162 کے پاس سے 14کشتیاں پکڑ ی گئیں۔ ان کے ساتھ پکڑے گئے تین نوجوانوں نے ، جن کی عمر 20 سے 25 سال ہے، اپنی شناخت پاکستانی شہری یوسف، سجاد اور امام کے طور پر بتائی ہے۔ بادی النظر میں یہ سبھی کل پکڑے گئے دونوجوانوں کی طرح ماہی گیر ہی معلوم ہوتے ہیں۔لیکن احتیاط کے طور پر خفیہ ایجنسیاں ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کررہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fourteen pakistani boats has been seized in the kutch area of gujarat by bsf in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply