دنیا کے 20نہایت آلودہ اور گندے شہروں میں دہلی وارانسی سمیت14شہر ہندوستان کے ہیںڈبلیو ایچ او کی رپورٹ

نئی دہلی: اقوام متحدہ کی عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے 4300شہروں سے زائد کا سروے کرانے کے بعداپنے جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں ان میں20 نہایت گندے اور آلودہ فضا والے شہروں میں ہندوستان کے 14 ،کویت کا ایک، چین کے 3 او ر منگولیا کے2شہر شامل ہیں ۔ ہندستانمیں دہلی، وارانسی اور پٹنہ سب سے زیادہ آلودہ شہر بتائے گئے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے اعدا و شمار میںیہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کم و بیش ہر دس افراد میں سے 9آلودہ فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہندوستان کے دیگر شہر جہاں کی فضا نہایت آلودہ ہے وہ کانپور، فرید آباد، گیا، آگرہ ، مظفر پور، سری نگر، گوڑ گاو¿ں ،جےپور، پٹیالہ اور جودھپورہیں۔ لیکن یہ سب اعدا دوشمار 2016کے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے اس آلودگی کا سب سے بڑا سبب سلفیٹ، نائٹریٹ اور سیاہ کاربن کو بتاتے ہوئے انہیں انسانی زندگی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بتایا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ایک تخمینہ کے مطابق آلودہ فضا میں تیرتے زہریلے مادے پھیپھڑوں اور نظام قلب میں داخل ہو کر ہر سال 7ملین افراد کو دل کے دوروں، فالج، پھیپھڑوں کے سرطان، سانس کے امراض اور نمونیہ جیسی بیماریوں میں مبتلا کر کے موت کے منھ میں ڈھکیل دیتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fourteen out of worlds 20 most polluted cities in india who in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply