بہار میں بس تالاب میں جا گری 14 ہلاک

مدھوبنی: بہار میں ضلع مدھوبنی کے بینی پٹی تھانہ علاقہ میں ایک پرائیویٹ مسافر بس سڑک کنارے واقع ایک تالاب میں گرگئی جس میں کم از کم 14 بس مسافروں کی پانی میں ڈوب کر موت ہوگئی۔
بس میں 30 مسافر تھے، جن میں سے 12 افراد کو بچالیا گیا، جبکہ چار لوگ پہلے ہی تیر کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ دیپک بارمر کے مطابق تالاب سے 14 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے 12 دیگر مسافروں کو زندہ بچالیا۔
انہوں نے بتایا کہ مسافر بس سیتامڑھی سے مدھوبنی کی طرف جار ہی تھی، راستے میں ایک موڑ کو عبور کرتے ہوئے بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور پھسل کر تالاب میں گرگئی۔ بس کو تالاب سے نکال لیا گیا ہے۔
راحت رسانی کے لئے تاخیر سے پہنچنے پر ایس ڈی آر ایف اور پولس ٹیم کو مشتعل مقامی بھیڑ کے غصے کا بھی سامنا کرنا پڑا جنہوں نے پولس اور ڈی آر ایف کے جوانوں پر پتھر پھینکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fourteen feared drowned in madhubani after bus falls in pond in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply