راجستھان میں بھیانک سڑک حادثہ ،چار نوجوان لڑکے ہلاک

جے پور:راجستھان میں ضلع ہنومان گڑھ کے جنکشن تھانہ علاقہ میں ہفتہ کو دیر رات ٹرک اور کار کی ٹکر ہوجانے سے چار نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ ہنومان گڑھ جنکشن علاقے کے چھ نوجوان آدھی رات کے بعد تقریباً سوا ایک بجے گاڑی سے سنگریا کی جانب سے آرہے تھے کہ ستی پورہ ا چوراہے پر ہنومان گڑھ ٹاؤن کی طرف سے آنے والے ٹرک سے ان کی کار ٹکرا گئی۔
آمنے سامنے کی اس ٹکرسے کار میں سوار چھ نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کوہنومان گڑھ جنکشن کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں شمی، توشار، کنو ل کھوٹیا اور ارجن کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا واردات کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا لیکن اسے سنگریا میں گرفتار کر لیا گیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four youths killed after truck collides with car in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply