بہار کے سابق وزیر کے بیٹے کے قتل کے جرم میں چار افراد کو عمر قیدکی سزا

حاجی پور : بہار میں ویشالی ضلع کی ایک سیشن عدالت نے سابق وزیر موتی لال کانن کے بیٹے کے قتل کے معاملے میں آج چار افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بھولا ناتھ تیواری نے یہاں معاملے میں دونوں فریقوں کی دلیل سننے کے بعد سابق وزیر موتی لال کانن کے بیٹے اتل کانن کے قتل کے الزام میں پیشہ ور مجرم سنجے کمار شرما عرف سنجے لالا کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302/34 اور 120 بی میں عمر قید اور 15 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔
کیس کے دیگر ملزم ابھیشیک کمار، سنیل کمار اور راجو کمار کو بھی تعزیرات ہند کی دفعہ 302/34 اور 120 بی میں عمر قید اور 15-15 ہزار روپیوں کا جرمانہ کیا گیا ہے۔وہیں مقتول کی بیوی شالینی دیوی کو ثبوت کی عدم موجودگی میں بری کر دیا گیا۔ کیس کے سلسلے میں ضلع پبلک پراسیکیوٹر وریندر نارائن سنگھ نے بتایا کہ سابق وزیر موتی لال کانن کے بیٹے اتل کانن کو9جون 2013 کی رات حاجی پور شہر تھانہ کے ڈاک بنگلا چوک پرواقع رہائش گاہ کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیاگیا تھا۔ قتل کا سبب زمینی تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four youths gets life term for murder of bihar ministers son in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply