اترپردیش کے ضلع امروہہ میں سڑک حادثہ،4 خاتون یاتری ہلاک40زخمی

امروہہ:اترپردیش میں امروہہ ضلع کے ڈیڈولی علاقے میں دہلی لکھنؤ نیشنل ہائی وے 24 پر منی ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ہوئی سیدھی ٹکر میں چار خواتین کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد شردھالوزخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اماوسیا کے موقع پر کل رات مرادآباد ضلع کے کٹگھر علاقے کے دیوپور گاؤں سے 70-80 شردھالو ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر گنگا اسنان کر کے بیراج گھاٹ سے واپس آرہے تھے۔ تقریبا 11بجے ڈرائیور بدھن پور گاؤں کے قریب ٹریکٹر میں ڈیزل بھرنے کے لئے سڑک پار کرکے دوسری طرف واقع پٹرول پمپ پرگیا تھا۔ ڈیزل بھرنے کے بعد ڈرائیور اپنی لائن میں آنے کی بجائے غلط لائن پر چل پڑا۔
لینڈ مارک اسکول کے قریب سامنے سے تیز رفتار منی ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ماردی۔ حادثے میں 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخموں کو امروہہ ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں چار خواتین کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی پر بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ حادثے کے شکار تمام افراد غریب کسان اور مزدور ہیں۔ تمام لوگوں نے گنگا اسنان کے لئے 50-50 روپے جمع کر کے ٹریکٹر ٹرالی کرایہ پر لے کر گنگا اشنان پر گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four women killed in up accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply