چار بیویوں اور 40بچوں والے بیان پر ساکشی مہاراج کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے اناؤ سے بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے متنازعہ بیان کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ کمیشن کا بادی النظرمیں یہ خیال ہے کہ مسٹر مہاراج کا یہ بیان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور انہیں کل 11بجے تک اپنا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے جمعہ کو میرٹھ میں کہا تھا کہ ملک کی آبادی بڑھتی جارہی ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں متعدد مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ آبادی میں اضافے کےلئے ہندو مذہب کے لوگ ذمہ دار نہیں ہیں اور سب کے لئے یکساں قانون بنانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ آبادی میں اضافہ کرنے کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو چار چار بیویوں اورچالیس بچوں کی بات کرتے ہیں۔لیکن ہم کہتے ہیں کہ اب یہ نہیں چلے گا، بالکل نہیں چلے گا۔“
انہوں نے ہندو خواتین سے چار چار بچے پیدا کرنے کی بات کہی تھی۔ اسی دوران میرٹھ پولیس نے اس معاملے میں بی جے پی رکن ساکشی مہاراج کے خلاف از خود نوٹس لے کر ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ان پر دفعہ 295اے ،298،188تعزیرات ہند اور عوامی نمائندے قانون کی دفعہ 171کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four wives 40 children remark sakshi maharaj gets eci notice in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply