پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورس کے لیے سیٹوں میں اضافہ سے ڈاکٹروں کی قلت دور کرنے میں مدد ملے گی : مودی

سورت: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے صرف ایک سال میں ہی میڈیکل تعلیم میں پی جی کورس کے لئے 4000 سیٹوں میں اضافہ کئے جانے سے ڈاکٹروں اور پروفیسروں کی کمی کا بڑا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ مسٹر مودی نے یہاں ایئر پورٹ پر اپنے استقبالیہ خطات میں کہا کہ صحت کے شعبے میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلہ کی بات ہر جگہ سننے کو ملتی ہے۔
پی جی کی سیٹیں کم رہنے کی وجہ سے پروفیسروں کی کمی سے نئے ڈاکٹر تیار کرنے اور نئے کالج قائم کرنے کا بھی مسئلہ تھا۔ یہ ایک ایسا نظام تھا جسے توڑنا ضروری تھا۔پی جی کی 4000 نئی سیٹوں کے ذریعے مستقبل میں اتنے ہی پروفیسر تیار ہوں گے جو ایک لاکھ تک ڈاکٹر تیار کر سکیں گے اور صحت کی خدمات تک رسائی حاصل بھی کریں گے اور دیہی علاقوں تک اس کی توسیع کی جا سکے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four thousand medical pg seats added to streamline medical education pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply