موہالی میں فوجی وردی میں ملبوس مشتبہ دیکھے جانے کے بعد ہائی الرٹ جاری

موہالی: چنڈی گڑھ سے متصل شہر موہالی کے جیرک پور میں اتوار کی صبح فوجی وردی میں ملبوس چار مشتبہ دیکھے گئے ۔اس کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
فوج اور پولس نے مشتبہ لوگوں کی تلاش میں مشترکہ کارروائی شروع کر دی۔ ان چاروں مشتبہ کو موہالی ہوائی اڈے کے قریب مشکوک حالت میں گھومتے دیکھا گیا۔جس کی اطلاع فوراً پولس کو دی گئی۔
پولس نے فوراً ہی فوج کو بھی مطلع کر دیا۔پولس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار فوراً حرکت میں آگئے اور ہوائی اڈے اور ایر فورس اسٹیشن کے اطراف فوج و پولس کا زبردست پہرہ لگا دیا گیا۔مشتبہ افراد کی تلاش میں فوج اور پولس ہوائی اڈے سمیت پورے شہر میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔
مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کے بعد احتیاطاً پنجاب میں بھی حفاظتی بندوبست سخت کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four suspected person spotted near mohali airport in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply