جیل سے فرار چار سیمی کارکن اڑیسہ میں گرفتار

بھونیشور: اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا(سیمی) کے چار مفرور کارکن ، جو 2013میں مدھیہ پردیش کی ایک جیل سے فرار ہو گئے تھے، آج (بدھ) علی الصباح اڑیسہ میں گرفتار کر لیے گئے۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق ان چاروں کو تلنگانہ اور اڑیسہ پولس کی مشترکہ ٹیم نے راوڑکیلا ضلع میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پکڑ لیا۔ان چاروں کے پاس سے کچھ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔جو پکڑے گئے ہیں ان کی شناخت محمد خالد، امجد خان، ذاکر حسین اور ایس محبوب کے طور پر ہوئی ہے۔یاد رہے کہ یکم اکتوبر 2013کو سیمی کے سات کارکن جیل سے فرار ہو ئے تھے۔جن میں سے ایک نے دوسرے روز ہی خود سپردگی کر دی تھی اور ایک کو اسی سال مدھیہ پردیش سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔لیکن پانچ پھر بھی لاپتہ تھے۔ یہ ساتوں اپنے سرغنہ فیصل اور ایک دوسرے ساتھی کی قیادت میں کھنڈوا کی ڈسٹرکٹ جیل کی 14فٹ اونچی دیوار پھاندکر فرار ہوگئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four simi men arrested by joint team of telangana and odisha police in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply