داؤد ابراہیم کے گرفتار چاروں شارپ شوٹر12روز کے لیے پولس تحویل میں دے دیے گئے

راجکوٹ:ہفتہ کے روزگجرات کے راجکوٹ شہر میں گرفتار کیے گئے انڈرورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کے گروہ کے چار شارپ شوٹرں اور داؤد کے بھائی انیس ابراہیم کے خلاف اقدام قتل سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد پولس نے اتوار کو ان چاروں کو راجکوٹ کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا جس نے 12 دن کے لئے انھیں پولیس تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ تریدیو، موہرہ اور گپت جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر راجیو رائے پر 1997 میں ہوئے حملے سمیت کئی فوجداری مقدمات میں ملوث رام داس رہانے اور تین دیگر شوٹروں کو ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مہاراشٹر سے آ رہی ایک بس سے پکڑا تھا۔ ان کے پاس سے ایک پستول اور پانچ کارتوس کے علاوہ تین خنجر اور جعلی نمبرپلیٹس برآمد ہوئی تھیں۔ یہ چاروں جام نگر کے ایک تاجر اشفاق کھتری کو، جس کی سپاری انیس ابراہیم نے دی تھی، قتل کرنے کے لئے آ رہے تھے۔

Title: four sharp shooters hired by dawood ibrahim brother sent to 12 day police custody | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply