مدھیہ پردیش میں چار افراد کو گائے کاٹنے پر ایک سال کی قید بامشقت

اندور: یہاں کی ایک عدالت نے چار افراد کو گائے کاٹنے کے جرم میں ایک سال کی قید بامشقت اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ڈسڑکٹ پرازیکیوشن افسر مہندر کمار چترویدی نے بتایا کہ جوڈیشیل مجسٹریٹ ارون کمار خرادی نے جن چار افراد کو گائے ذبح کرنے کا قصور وار پائے جانے کے بعد ایک سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے ان کی شناخت 29سالہ نیاز الدین، 30سالہ عرفان شیخ، 19سالہ شعیب اور 30سالہ ابراہیم کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 14اپریل2015کو ان چاروں افراد نے اناپورنا مندر کے عقب میں واقع ایک کھیت میں ایک گائے اور اسکے بچھڑے کوذبح کیا تھا۔ ان چاروں پر 1000روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four sentenced to one year in prison for cow slaughter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply