یو پی کے بلند شہر میں اجتماعی جنسی زیادتی کے چار قصور واروں کو 20سال کی قید

بلند شہر:اترپردیش میں بلندشہر کی ایک عدالت نے شادی شدہ خاتون کی اجتماعی جنسی زیادتی کیس میں چار ملزمان کو 20سال کی قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق احمدگڑھ تھانے میں 2 اگست 2014 کو ایک شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ پڑوسی رادھے شیام، ستویر اور گنگا رام اس کی بیوی کوبہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اسے زبردستی وریندر نام کے شخص کے گھر میں یرغمال بنا رکھا ہے۔ پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر وریندر کے گھر پر چھاپہ مار کر خاتون کو برآمد کر لیا تھا۔
متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ چاروں نے کئی دن تک اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ تفتیش کے بعد پولیس نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی تھی۔ ایڈیشنل ضلع و سیشن جج سدھیر کمار نے ہفتہ کو سماعت کے بعد کے چاروں ملزمان کو آبروریزی کرنے کا مجرم قرار دیا اور 20-20 سال کی سزا سنائی۔ چاروں پر 30 ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four sentenced to 20 years in jail for gangrape in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply