چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے ساتھ تصادم میں2سب انسپکٹروں سمیت4پولس اہلکار ہلاک

رائے پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں آج نکسلیوں کے ساتھ ہوئے ایک تصادم میں دو سب انسپکٹرز سمیت چار پولس اہلکار ہلاک اور 8دیگر زخمی ہو گئے۔
انسدا د نکسل کارروائی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل دیو ناتھ کے مطابق یہ تصادم نرائن پور کے ابوجھمد علاقہ کے گاؤں ایرا پنار کے قریب ہوا ۔ جس میں دو سب انسپجکٹر اور دو کانسٹبل ہلاک ہو گئے۔
زخمی پولس اہلکاروں کو رائے پور بغرض علاج لایا گیا ہے۔اسپیشل ڈائریکٹر جنرل پولس ڈیایم اوستھی کے مطابق یہ تصادم اس وقت ہوا جبایک پولس ٹیم ابوجھمد میں ماؤ باغیوں کے غلبہ والے علاقہ میںکارروائی کرنے جا رہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four policemen killed seven injured in encounter with maoists in chhattisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply