لالو پرساد یادو کے قافلہ کو حادثہ دروغہ سمیت4پولس اہلکار زخمی

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد یادو جمعہ کے روز اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کے قافلہ میں شامل ایک جیپ پلٹ گئی۔لیکن اس حادثہ میں دروغہ سمیت 4پولس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
جس میں ایک سپاہی بر جندر کمار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق آر جے ڈی صدر لالو یادو ان کے بیٹے اور ریاست کے وزیرصحت تیج پرتاپ یادو شہید جوان راجیو کمار کے لواحقین سے تعزیت کرنے ویشالی ضلع کے چکھاجے گاؤں جارہے تھے کہ مہاتما گاندھی پل سے کچھ فاصلہ پر جبرواہ گاؤں کے نزدیک ان کے قافلے میں شامل سیکورٹی اہلکاروں کی ایک جیپ بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی لالو یادو کی گاڑی کے عین عقب میں چل رہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four policemen injured as escort jeep with lalu overturns in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply