جھارکھنڈ میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں4نکسلی ہلاک

رانچی: ایک سینئر پولس افسر کے مطابق جھارکھنڈ کے نکسل زدہ کھنٹی ضلع میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں کالعدم پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی) کے چار خونخوار انتہاپسند مارے گئے۔
ہلاک شدگان میں مشتبہ ایریا کمانڈر مائنا گوپے بھی شامل ہے۔پولس سپرنٹنڈنٹ اشونی کمار سنہا کے مطابق پولس کو یہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پی ایل ایف آئی کا ایک گروپ کررا تھانہ کے تحت پلسی گاؤں پہنچے گا۔
جس کے بعد سیکورٹی عملہ پر مشتمل ایک ٹیم وہاں روانہ کر دی گئی تاکہ یہ گروپ پکڑا جا سکے۔ لیکن سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی پیایل ایف آئی کے کارکنوں نے فائرنگ شرو ع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے زبردست فائرنگ کی۔
دیر تک چلے اس تصادم میں پی ایل ایف آئی کے4انتہا پسند مارے گئے۔چاروں انتہاپسندں کی لاشیں مل گئیں۔جائے تصادم سے سمیت چار آتشیں اسلحہ پایا گیا جس میں آئی این ایس اے ایس رائفل، ایک پوائنٹ 315بور رائفل اور ایک دیسی پستول شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four plfi ultras killed in encounter with security forces in jharkhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply