بہار کے کھگڑیا میں زمین دھنسنے سے چار کمسن لڑکیاں ہلاک

کھگڑیا: بہار میں ضلع کھگڑیا کے بیلدور تھانہ علاقہ میں آج زمین کے دھنس جانے سے چار خواتین کی موت اور ایک بچہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مالی پنچایت کے اکہا گاوں میں گھر پتائی کرنے کے لئے چند خواتین مٹی لانے ندی کے کنار ے گئی تھیں۔
اسی دوران زمین کا بڑا حصہ اچانک ان پر گرگیا جس میں دب کر کاری ساہ کی بیوی کنچن دیوی (25)، چوا لال ساہ کی بیٹی کاجل کماری (14 )، مہیشوری ساہ کی بیٹی سوریہ من کماری (14) اور محمد کلیم کی بیٹی نسرین خاتون (12) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں چوا لال کا آٹھ سالہ بیٹا کرشن کمار بری طرح زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو بہتر علاج کے لئے سہرسہ ضلع کے سون ورما راج کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کھگڑیا صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four people died and one injured in landslide in khagaria in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply