مدھیہ پردیش کے شیو پور میں دو مختلف سڑک حادثات میں4ہلاک

شیوپور: مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں دو مختلف سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ کرہال اور ویر پور تھانہ علاقوں میں پیر دیر شام ہوئے ان دونوں حادثوں میں ایک جگہ دودھ ٹینکر اور دوسری جگہ ایک ایس یو وی پلٹ گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں حادثے شیوپور۔مرینا شاہراہ پر ہوئے۔ ایک دودھ ٹینکر پلیا سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جس میں6سالہ آیوش مینا اور اس کی ماں کویتا کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں9فراد زخمی ہو گئے۔
دوسری حادثہ کرہال تھانے کے گورس کیکدوال ندی کے موڑ پر پیش آیا، جس میں ایس یو وی کے ڈرائیور کو جھپکی آنے سے گاڑی الٹ گئی۔ اس میں ایک36سالہ نورو خان اور40سالہ رام پرتاپ دھاکڑ کی موقع پر موت ہوگئی۔ چھ دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کو راجستھان کے کوٹہ ریفر کیا گیا ہے۔

Title: four people die in two different road accidents in shivpuri | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply