اترپردیش میں خاتون کو زندہ جلانے کے جرم میں ایک ہی کنبے کے چار کو عمر قید

پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج نونیت کمار کی عدالت نے خاتون کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے الزام میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے بموجب وقوعہ تھانہ ماندھاتہ علاقے کے موضع سرائے گوند کا ہے جہاں ریکھا دیوی نے شکایت درج کرائی کہ 22مارچ 2013 کو اس کی نند نشا کویوار کے تنازع میں مار پیٹ کے دوران راجیندر بہادر سنگھ اس کی اہلیہ من پھولہ دیوی ،بیٹے شیش نرائن اور بہو کرن سمیت چاروں لوگوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر جلا دیا۔
شدید جھلسی حالت میں علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے قتل کا کیس درج کر کے چاروں ملزمان کے خلاف فرد جرم عدالت میں پیش کی۔ فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاکے دلائلسننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر قصور وار ثابت ہونے پر راجیندر بہادر سنگھ سمیت چاروں ملزمان کو عمر قید و دس دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four of family sentenced for murder in pratapgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply