اتر پردیش کے شہرالہ آباد میں سڑک حادثہ، ایک ہی کنبہ کے 4ہلاک

الہ آباد: اترپردیش میں الہ آباد کے باڑہ علاقے میں ہوئے سڑک حادثہ میں کار پرسوار ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ الہ آباد۔باندا ہائی وے پر کل دیر رات شیوڈی گاؤں کے نزدیک شیرگڈھ سے آ رہی کار الہ آباد کی جانب سے آ رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار پرسوار آشیش کیشروانی (38) محترمہ کرن (36) شیوانگی (14) اور اجے کیشروانی (36) کی موقع پر موت ہو گئی۔ تیرہ سالہ زخمی شکھر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کار میں ملے پرساد سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہ لوگ مدھیہ پردیش میں ستنا ضلع کے میہر دھام سے واپس آرہے تھے۔ پولیس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four of family killed in road accident in allahabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply