دو کمسن بچوں کے ساتھ ماں باپ نے پانی میں کود کر جان دے دی

جے پور: راجستھان کے ضلع بیکانیر کے شری ڈونگر گڑھ تحصیل کے دھنیرو گاؤں میں کل ایک ہی کنبہ کے چار افراد نے پانی کی ڈگّی میں کود کر خودکشی کرلی۔ خود کشی کرنے واکلوں میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے کھیت میں رہتے تھے۔ انہوں نے وہاں بنی پانی کی ڈگی میں کود کر خودکشی کرلی۔ ہلاک شدگان کے نام 28سالہ م مہندر،26سالہ نرما4 سالہ درشنا اور2سالہ بابو بتائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل دن کے وقت کسی سبب سے انہوں نے کھیت میں بنی پانی کی ڈگی میں کود کر خودکشی کرلی۔ کل شام گئے ہلاک شدہ کا بھائی کالو رام کھیت پر پہنچا تو ڈگی کے پاس چپلیں پڑی دیکھ کر ڈگی میں جھانکا تو چاروں کی لاشیں تیرتی ہوئی ملیں۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چاروں کی لاشیں باہر نکالیں۔ آج سویرے مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں گھر والوں کو سونپ دیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four of family commit suicide in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply