ہریانہ میں کنبہ کے چار افراد کی اجتماعی خودکشی

گوڑ گاوں (ہریانہ):ہریانہ کے شہر فرید آباد میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد اپنے گھر میںپر اسررا حالات میں مردہ پائے گئے۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دیال باغ کاونی کے اس خاندان نے اجتماعی خود کشی کی ہے۔

کیونکہ جائے وقوعہ سے خودکشی تحریر بھی ملی ہے۔خود کشی کرنے والوں میں تین بہنیں اور ایک بھائی ہے۔جن کی شناخت مینا، نینا جیہ اور بھائی پردیپ کے طور پر کی گئی ہے۔ جن کی عمریں 30اور40سال کے درمیان ہیں۔لاشیں سڑنا شروع ہو چکی تھیں۔

خود کشی نامہ پر18اکتوبر تاریخ درج ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی تنگی کے باعث وہ چاروں یہ انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔ان کے والد کا کئی سال پہلے انتقال ہو چکا تھا جبکہ ماں پانچ ماہ پہلے انتقال کر گئی اور 15روز پہلے ایک بھائی کا بھی انتقال ہو گیا تھا ان چاروں نے مشترکہ خود کشی نامے میں لکھا ہے کہ ان کا ترکہ فروخت کر کے ان لوگوں کا جن کا نام و پتہ وہ لکھ رہے ہیں دے دیا جائے کیونکہ ان لوگوں نے ان کی کئی بار مالی مدد کی تھی۔

واضح ہو کہ اس سے قبل بالکل اسی نوعیت کا ایک اندوہناک واقعہ دہلی کے براڑی علاقہ میں پیش آچکا ہے جس میں ایک ہی کنبہ کے11افراد نے اجتماعی خود کشی کر لی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four of family commit suicide in haryana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply