آندھراپردیش میں کنبہ کے چار افراد نے زہر پی کر اجتماعی خودکشی کرلی

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ایلورو میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی۔شوہر کی موت پر مایوسی کے عالم میں دو بچوں اور ماں کے ساتھ سنتوشی روپا نامی خاتون نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ دو دن پہلے پیش آیا تاہم یہ واقعہ آج منظرعام پرآیا۔پڑوسیوں نے مکان سے بدبو آنے پرپولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے مکان کا دروازہ توڑ کردیکھا تو ان افراد کی لاشیں پائی گئیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔
مرنے والوں کی شناخت ناگاپدماوتی،سائی،سدھارتھا اورسنتوشی کے طورپر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنتوشی روپا نے اپنے بچوں اور ماں کے ساتھ یہ انتہائی اقدام کیا۔سنتوشی کے شوہر اور اس کے باپ کی موت ہوچکی تھی جس پر سنتوشی اور اس کی ماں مایوس تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ سنتوشی کا شوہر اوڈیشہ میں کام کرتا تھا۔ جہاں ایک سڑک حادثہ میں اس کی موت ہوگئی تھی۔ اسی مایوسی کے عالم میں ان افراد نے بچوں کے ساتھ مل کر یہ انتہائی اقدام کیا۔

Title: four of family commit suicide in andhra pradesh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply