ہریانہ میں ٹرک سے ٹکر کے بعد کار میں آگ لگ گئی،چار افراد ز زندہ جل گئے

چنڈی گڑھ:ہریانہ میں کرنال قومی شاہراہ پر منگل کو علی الصباح ایک تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکراگئی جس سے اس کے پیٹرول کی ٹنکی میں دھماکہ کے بعد آگلگ گئی اور کار میں سوار چاروں افراد جل کرہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ جی ٹی روڈ پر شیام گڑھ گاؤں کے قریب پیش آیا۔یہ لوگ امرتسر سے دہلی جارہے تھے کہ کرنال کے قریب ڈرائیور کا اسٹئیرنگ وہیل پر ہاتھ بہک گیا اور کار مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ فوراً ہی پیٹرول کی ٹنکی دھماکہ سے پھٹ گئی اور کار آگ کے گولے میں بدل گئی ۔
کار میں دو خواتین اور ایک سات ماہ کی بچی بھی تھی۔ہلاک شدگان کی شناخت 25سالہ سنچیت چوپڑا،اس کی بیوی24سالہ بھاؤنا چوپڑاان کی سات ماہ کی بچی توشارک اور اور اس بچی کی نانی نشا کے طور پر کی گئی ہے۔

Title: four of delhi family including infant girl burnt alive in haryana car accident | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply