بہار میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی،سڑک حادثہ میں چار باراتی ہلاک

پٹنہ:بہار میں پٹنہ ضلع کے گھوسوری تھانہ علاقے کے دھنکڈوپ موڑ کے نزدیک کل دیر رات ایک جیپ کے پلٹنے سے چار باراتیوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار تیواری نے آج یہاں بتایا کہ شیخ پورا ضلع کے سجال پور گاؤں سے بارات جیپ پر سوار ہوکر گھوسوری کے پیجنا گاؤں جارہی تھی۔اسی دوران دھنکڈوب موڑ پر ٹریکٹر سے بچنے کی کوشش میں ڈرائیور اسٹئیرنگ وہیل پر قابو کھو بیٹھا اور جیپ کا توازن بگڑ گیا جس سے وہ سڑک کے کنارے پانی بھرے گڈھے میں پلٹ گئی۔
اس حادثے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ مسٹر تیواری نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four of a marriage party killed in bihar accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply