چھتیس گڑھ میں پولس سے مسلح تصادم میںدو کمانڈر سمیت4 نکسلی ہلاک

بیجا پور:چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں گزشتہ رات پولس نے ایک مڈبھیڑ میں چار انتہاپسند نکسلیوں کو مار گرایا۔ ہلاک شدگان نکسلیوں میں ایک کی ایل جی ایس کمانڈر اور دوسرے کی سیکشن کمانڈر کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔
بستر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ایس آر پی کلوری اور بیجا پور پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کے ایل دھروونے بتایا کہ بیجا پور ضلع ہیڈکوارٹر سے اڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ موہت گرگ کی قیادت میں پولس کی مشترکہ ٹیم گشت کرنے کے لئے روانہ کی گئی تھی۔
تمنار گاو¿ں کے نزدیک جنگل میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نکسلیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی میں پولس فورس نے بھی فائرنگ کی۔ تقریباًایک گھنٹے تک ہونے والے مڈبھیڑکے بعد نکسلی گھنے جنگل اور پہاڑیوں کی آڑ لے کر فرار ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں چار وردیداری نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ان میں گگالور کے ایل جی ایس کمانڈر یوکیش اور سیکنڈ کمپنی کے سیکشن کمانڈر راجو شامل ہے۔باقی لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول، بینر، پوسٹر، ادویات، گولہ بارود، ڈیٹونیٹر، بجلی کے تار، بیٹری، پٹھو، روز مرہ استعمال کی چیزیں اور نکسلی لٹریچر کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four naxlites includin 2 commanders killed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply