چھتیس گڑھ میں پولس کے ساتھ مسلح تصادم میں چار نکسلی ہلاک

جگدل پور:چھتیس گڑھ کے نارئن پور ضلع میں آج صبح ہوئے تصادم میں چار نکسلی ہلاک ہو گئے۔ اس تصادم میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک جوان بھی شہید ہوا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا نے بتایا کہ ضلع کے ارپانار علاقے میں کل نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ریزرو فورس، اسپیشل ٹاسک فورس اور ضلعی پولس کی مشترکہ ٹیم ابوجھ ماڑ علاقے میں سرچنگ کے لئے بھیجی گئی تھی۔ جیسے ہی یہ ٹیم ارپانار کے قریب پہنچی وہاں گھنے جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نکسلیوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ لیکن پولس نے جوابی کارروائی کی جس میں چار نکسلی ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ جائے حادثہ پر پولیس نے بڑی مقدار میں اسلحہ بارود اور نکسل مواد بھی برآمد کیا ہے۔ اس پورے علاقے کی سرچنگ جاری ہے۔ علاقے کو دیکھنے پر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ارد گرد ہی نکسلیوں کا کیمپ رہا ہوگا۔
گھنے جنگل اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے یہ علاقہ نکسلیوں کے سب سے محفوظ ٹھکانوں میں سے ایک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four naxals killed in encounter in chattisgarh india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply